فن پارہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کسی تحریر، تقریر یا دستکاری کا نمونہ۔ "ہر فن پارہ اپنی الگ ہئیت رکھتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ١٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'فن' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پارہ' لانے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "فکشن فن اور فلسفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کسی تحریر، تقریر یا دستکاری کا نمونہ۔ "ہر فن پارہ اپنی الگ ہئیت رکھتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ١٣ )
جنس: مذکر